اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے پی ٹی آئی کی رہنما اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مداح بن گئے۔کمال راشد خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی۔ ویڈیو میں زرتاج گل ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ‘انشاء اللہ ہم ووٹ کی طاقت سے دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے۔
بھارتی اداکار زرتاج گل کے مداح بن گئے








