کراچی (نیوز ڈیسک)2موٹر سائیکل سوار4ڈاکوڈیفنس ویسٹ پوائنٹ کے قریب پیپلز پارٹی کے رہنما اور آزاد کشمیر سندھ زون کے صدر سردارذوالفقار علی کو ساتھیوں سمیت لوٹ کر فرار ہو گئے ،ملزمان3موبائل فونز اور نقدی لوٹ نےکے بعد فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں بھینس کالونی میں ڈیری فارمرز کے ساتھ جرائم کی وارداتیں رک نہ سکیں،موٹرسائیکل سوار 3مسلح ملزمان ڈیری فارمرزکے صدر کے کیٹل فارم میں بھینسوں کی دیکھ بال کرنے وا لے گوالوں سے موبائل فونز اور نقدی چھین کربآسانی فرار ہوگئے ،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی ،واقعہ کا مقدمہ نمبر110/2023 سکھن تھا نے میں درج کرلیا گیا۔
ڈیفنس میں پی پی رہنما بھی لٹ گیا








