بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میچ کے بعد ڈیوڈ ویزا نے میدان کی صفائی کر کے دل جیت لیے

 لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ کے بعد ڈیوڈ ویزا نے میدان کی صفائی کر کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا مقابلے کے اختتام پر ڈگ آؤٹ میں صفائی کرتے نظر آئے۔ ساتھی کھلاڑیوں کے پویلین جانے پر انھوں نے خالی بوتلیں اٹھاکر کوڑا دان میں پھینکیں۔

ڈیوڈ ویزا کو بھی لاہور قلندرز نے پلاٹ کا تحفہ دے دیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ کے بہترین کھلاڑی ڈیوڈ ویزا کو بھی لاہور قلندرز نے پلاٹ کا تحفہ دے دیا، فرنچائز کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈویزا پاکستان میں نہیں رہتے لہذا انھیں پلاٹ کی قیمت کے مطابق نقد انعام دیا جائے گا، بہترین فیلڈنگ کرنے والے راشد خان، فخر زمان اور حارث رؤف میں قرعہ اندازی ہوئی، آئی فون فخر زمان کو مل گیا، انعامات دینے کیلیے سجائی جانے والی تقریب میں کھلاڑیوں کا ہنسی مذاق بھی چلتا رہا۔