لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی امریکی ویب سیریز “سائٹیڈل” کی پہلی تصاویر جاری کردی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی ہالی ووڈ جاسوسی تھرلر سیریز “سائٹیڈل” کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں اداکارہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ کو بندوق کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ نئی امریکن ویب سیریز میں پریانکا چوپڑا ایک جاسوسی ایجنٹ نادیہ سنہا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ امریکی ویب سیریز “سائٹیڈل” 28 اپریل کو ایما زون پرائم پر ریلیز کی جائے گی، جبکہ فلمی شائقین اس سیریز کی پروڈکشن کے اعلان کے بعد سے بے چینی سے انتظار کررہے ہیں، تاکہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایکشن فلم میں دیکھ سکیں۔
View this post on Instagram









