اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم کومایوسی ہوئی زندہ قوم محسوس کررہی ہے کہ بعض گندی نالی کی اینٹیںجوکرپشن میں ملوث تھیں
انہیں اقتدارکے محلوںلگائے جانے کی سازش ہورہی ہے،جمعہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ وقت قریب ہے اگر کوئی یہ سمجھتاہے کہ ہم ہتھیارپھینکنے جارہے ہیںہم ان چوروں ،ڈاکوئوں کے خلاف آخری سانس تک گلی محلے اورکوچے میں لڑیں گے ،
ان کامزیدکہناتھاکہ میں عمران خان کوکل کہہ چکاہوں اوراب بھی کہوں گاکہ آخری آپشن ہمارے پاس استعفیٰ ہےکیونکہ ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا،یہ مصالے ،پتاشے والے اورمقصود یہ سب اب پاکستان آئیں گے،غیرملکی طاقتیں جوپاکستان میں اپنی سوچوں کومسلط کرناچاہتی ہیں اورآزادی اورہماری غیرجانبداری کوسلب کرناچاہتی ہیں انشاء اللہ ان کوشکست ہوگی ،گھڑی دوگھڑی کی جیت یاہارکامسئلہ نہیں ہےاصل مسئلہ یہ ہے ہرکسی کی اصلیت اس کیس میں سامنے آگئی ہے،تمام طاقتیں اس میں ایکسپوز ہوچکی ہیں اورانشاء اللہ تعالیٰ شام کوعمران خان خطا ب کرے گامیں تین مہینے پہلے بھی کہتاتھااستعفے دیدومجھے پتاتھاکہ مسئلے کیاہیں جب میں کہتاتھااستعفے دیدونئے الیکشن کرادوجب میں کہتاتھااستعفے دیدواس وقت بھی ٹھیک تھاجب میں کہتاتھاگورنرراج لگادو میں اس وقت بھی ٹھیک تھا،اورمیں آج بھی کہتاہوں کہ ہمیں یک زبان ہوکرمستعفی ہوجاناچاہیےاورباہرنکلناچاہیے ،
قوم کوبتاناچاہیے کہ ان کے اصل چہرے کیاہیں۔یہ کرائے کے ٹٹو ہیں یہ وہ غیرسامراجی سنڈیاں ہیںجواس ملک کی آزادخارجہ پالیسی کوکھائیں گی ا س کے خلاف ایک ہی حل ہے تمام پاکستان میں اگر کوئی سمجھ رہاہےکہ قوم کوسمجھ نہیں آئی کہ کیاہواہےاورکیسے ہواہے اورکس طرح ہواہےاورکس نے کیاہے قوم کوسمجھ کچھ سمجھ ہےانہوں نے کہاکہپہلے صحت کابہانہ بناکرچوروں کوباہربھگایاجاتاہے،کوئی سمجھتاہے کہ ہم ہتھیارپھینکنے جارہے ہیں توایسانہیں ہے ہم آخری گیند تک لڑیں گے۔









