لاہور(ممتا زنیوز)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، پنڈی بھٹیاں اور گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال، لاہور کے اچانک دورے کئے اور ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ، کارڈیالوجی اور ریڈیالوجی شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصرنے دونوں ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال دیکھ کر اور لیبارٹری میں عدم دستیاب سہولتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا عین عبادت ہے،مریضوں کو جدید، معیاری طبی علاج کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے اچانک دورے مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری صحت علی جان خان پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔









