بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدہ میں شاندار کلچرل پروگرام کا انعقاد،فنکاروں نے محفل کو چار چاند لگا دیے

جدہ (امیر محمد خان سے )نوشین کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدہ میں شاندار کلچرل پروگرام منعقد کیا جس میں پاکستانیوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد موجود تھی ۔رات گئے تک جاری کلچرل پروگرام میں پاکستان سے مشہور نوجوان گلوکار کیفی خلیل کے علاوہ پاکستان سے مشہور یو ٹیبرز اور مزاحیہ فنکار جنید اکرم،مبین الحق ڈکی بھائی ،نادر علی اور اکبر چوہدری نے شرکت کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے،کیفی خلیل نے اپنے مشہور گیت گائے انکے ہمراہ محفل میں موجود سینکڑوں نوجوان لڑکیوں اور نوجوانوں انکے ہمراہ گا کر انکا ساتھ دیا ۔انہوں نے فرمائش پو اپنا مشہور گیت چار دفعہ گایا ۔پاکستان سے آئے ہوئے دیگر فنکاروں نے اپنی بات چیت سے محفل کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا ۔ اس موقع پر جنرل انٹرینمینٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پروگرام کی کامیابی کی محنت کرنے پر طہہ عبدالغفار کو مبارکباد پیش کی مقامی گلوکار سلیم رفیق نے بھی گیت گا کر داد حاصل کی ،