عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے لیے ’خصوصی‘ پیغام جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے حوالے سے پیغام جاری کیا اور لکھا کہ میری فلم واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔
Pakistanis! Go watch the sensational @Iamsajalali in our film What’s Love Got To Do With It? Out today 🇵🇰💚 https://t.co/g4oju8KsmP
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 3, 2023
جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں۔
Congratulations and good luck… when can I see this movie in Pakistan? https://t.co/6o6XbqulNw
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 24, 2023
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم 24 فروری کو ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔
پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے جمائما کو ان کی فلم پر مبارکباد دیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ پاکستان میں یہ کب ریلیز کی جائے گی؟
جمائما گولڈ سمتھ نے کہا تھا کہ میری فلم کو 3 مارچ پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔









