اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم اور انسانی حقوق کے خلاف تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون آزادی اظہار رائے کے خلاف ڈریکونین لاء تھا، پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم اور انسانی حقوق کے بھی خلاف تھا، سپریم کورٹ کے کل فیصلے کی طرح آج ہائی کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس کے خلاف فیصلے سے نیازی کریسی کی ہار اور ڈیموکریسی کی جیت ہوئی، کل سویلین سوٹ میں ملبوس آمر کی آمریت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کریں گے۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ کورٹ کا فیصل وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے منہ پر ایک زوردار تھپڑ ہے، آذادی صحافت کے علمبرداروں اور میڈیا کی تمام تنظیوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔
پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم اور انسانی حقوق کے خلاف تھا، حافظ حمد اللہ








