اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہ ہوتے تو پی آئی اے کے ساتھ اسٹیل ملز کا سودا ہوگیا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ آفس میں آج گدھے بندھے ہوتے، ملک کے حکمران مودی کو آموں کی پیٹیاں اورساڑھیاں بھیج رہے ہوتے، پاکستانی ہزاروں قیدی بیرون ممالک جیلوں میں ابتک گل سڑھ رہے ہوتے۔خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کوئی مغرب کو دلیری سے نہ کہتا کہ اسلام کا تعلق دہشتگردی سے نہیں ہے۔
عمران خان نہ ہوتے تو اسٹیل ملز کا سودا ہوگیا ہوتا، خرم شیر زمان








