اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی تیارکرلی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کل ایوان کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کوتھکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پی ٹی آئی اراکین کو کھل کر بولنے کا موقع دیا جائے گااور وہ لمبی لمبی تقریریں کریں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس رات تک اجلاس چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیارکرلی ،اپوزیشن ارکان کو تھکانے کا فیصلہ








