بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے لئے تین ،تین نام وفاق کو ارسال

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے ایک بار پھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو تبدیل کرنےکی تیاری شروع کردی۔ذرائع آئی جی آفس کے مطابق نئےآئی جی پنجاب کیلئے 3 نام وفاق کو بھجوا دیےگئے ہیں، نئےآئی جی کیلئےانعام غنی، عامر ذوالفقار اور فیاض دیو کےنام شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موجودہ آئی جی راؤ سردار نے سیاسی مداخلت سے انکار کردیا تھا۔ تینوں کے ناموں کا پینل آج وفاق کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پنجاب کے موجودہ آئی جی راؤ سردار کو 7 ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا۔ آئی جی کی تبدیلی ہوئی تو پنجاب میں پونے 4سال میں 8 واں آئی جی تبدیل ہوگا۔علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کیلئے بھی 3نام وفاق کوبھجوا دیےگئے ہیں، یوسف نسیم کھوکھر، طاہر خورشید اور عبداللہ سنبل کے نام شامل ہیں۔