لاہور(شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ ملک میں گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے والی مہنگائی نے مڈل کلاس اور غریب طبقے کو زندہ درگور کر دیا ہے ‘آج مڈل کلاس طبقے کیلئے کچن چلانے کے ساتھ بچوں کی تعلیم اور دوسرے اخراجات پورا کرنا ممکن نہیں رہا ایسے میں غریب کے بارے میں کیا بات کی جا سکتی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارنے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے مہنگائی کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں بلکہ یہ گھنٹوں کے حساب سے بڑھ رہی ہے ۔ آپ جو چیز صبح لیتے ہیں شام کو وہی چیز لینے چلے جائیں تو اسکی قیمتیں تبدیل ہو چکی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مڈل کلاس اور غریب طبقے کو ریلیف کے لئے کوئی پالیسی مرتب کرنا ہو گی ۔
حکومت مڈل کلاس اور غریب طبقے کے ریلیف کیلئے پالیسی مرتب کرے ‘ قوی خان








