بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیوایم لندن کے 2عہدیداروں کو نظربند کرنے کاحکم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دو عہدیداروں کو غیرقانونی سیاسی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ سندھ کے مطابق خالدیونس اورمومن خان سےنقص امن کاخطرہ ہے، دونوں عہدیدار90دن گھروں میں نظر بند رہیں گے، دونوں افرادغیرقانونی سیاسی سرگرمیاں کررہےتھے۔ایم کیو ایم لندن کی جانب سے خالدیونس کو سینئر ڈپٹی کنوینر اور مومن خان کوڈپٹی کنوینر مقررکیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے سینیئر رہنما قاسم علی رضا نے پیر کو بتایا تھا کہ پاکستان میں مقیم دو رہنماؤں کو پارٹی کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے اور ایم کیو ایم بتدریج ملک میں تنظیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قاسم علی رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کے سینئررکن کنور خالدیونس کو پارٹی کا سینئرڈپٹی کنوینر اور مومن خان مومن کو ڈپٹی کنوینر مقرر کیا ہے۔