بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس سپیکر یا صدرمملکت نے طلب نہیں کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیشہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو مقدم رکھا جاتا ہے، قومی اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس اسپیکر یا صدرمملکت نے طلب نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل طارق خان نے کچھ وجوہات کی بنا پرکمیشن کی سربراہی سے معذرت کی، جنرل ر طارق خان نے کمیشن کی سربراہی کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی۔  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ میں خط کا سارا مواد پیش کیا جائے گا، جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے کمیشن کی سربراہی کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی۔