راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی صحت امور کے ماہر سلطان المطیری نے کہا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا کا مکمل بائیکاٹ کرنے سے صحت اور سماجی تعلقات پر بہترین نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا نے دنیا کو بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں مگر اس کے صحت اور سماجی تعلقات پر برے اثرات بھی مرتب کئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ دن کا بیشتر وقت سوشل میڈیا پر صرف کرنے سے آدمی نفسیاتی اور سماجی مسائل کے علاوہ مختلف قسم کے صحت مسائل کا بھی شکار ہوجاتا ہے۔
صرف ایک ہفتے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ صحت پر بہترین نتائج دے سکتا ہے، ماہر








