اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسمبلی بحال کرتے ہوئے سپیکر کو اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کی ہدایت کی تھی، اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تو سپیکر نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کروں گا،
چاہتا ہوں کہ غیرملکی سازش پر بات ہو۔ سپیکر نے شہبازشریف کو مخاطب کر کے کہا کہ “میں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھاہے ، میں من وعن اس کے مطابق کارروائی کروں گا ، اس میں اہم بات یہ بھی ہے ، انٹرنیشنل سازش کے حوالے سے جو بات اٹھی ہے ،اس پر بھی ہم چاہتے ہیں کہ بات ہو۔
اسد قیصر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں عدالتی فیصلے اور سازش کے بارے سپیکر نے بات کی تو شہباز شریف بھی جذباتی ہوگئے اور کہا کہ سازش کی بات کریں گے تو قوم کو یاد ہے کہ جب چینی صدر آئے تو دھرنا دیدیا گیا۔









