بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیچن صدر رمضان قادروف کا قیمتی گھوڑا چوری

گروزنی(ممتازنیوز) چیچن صدر رمضان قادروف کا قیمتی گھوڑا چوری کرلیا گیا، جس کی قیمت 18 ہزار ڈالر (تقریباً 50 لاکھ 50 ہزار روپے) ہے۔
چیچنیا کے صدر نے انکشاف کیا کہ ان کا گھوڑا زازو 2014ء کے بعد مغربی پابندیوں کا پہلا شکار بن گیا ہے، پابندیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا ہے۔
چیک میڈیا نے ’’منگل‘‘ کو مغربی چیک کے علاقے لیتومریز کے گاؤں کرب چیتسی کے ایک اصطبل سے چیچن صدر کے گھوڑے کی چوری کا انکشاف کیا تھا، اس گھوڑے کی قیمت 18 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔
چیک پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کرب چیتسی گاؤں کے اصطبل میں سے ایک گھوڑا چوری ہوگیا ہے، اندازہ ہے کہ چوری ہفتے کی رات ہوئی تھی۔
چیچن صدر رمضان قادروف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ “2014ء کے بعد سے زازو مجھے، میرے خاندان اور میری ٹیم کو نشانہ بنانے والی مغربی پابندیوں کا پہلا شکار بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا گھوڑا کسی نامعلوم گروہ نے چوری کرلیا، حیران ہیں کہ ایسا کیسے ہوا اور پولیس کے گشت نے ایسا کیسے ہونے دیا۔
رمضان قادروف کا کہنا ہے کہ میں اتفاقات پر یقین نہیں رکھتا لیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ زازو کو چرانے والے اتنے احمق ہیں کہ انہوں نے ایک منظور شدہ گھوڑا چرانے کا بھی سوچا۔
غیر ملکی ویب سائٹ رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق چیچن صدر نے مزید کہا کہ چور اس حد تک چالاک ہیں کہ پولیس نے انہیں ان کے معاملات کا پتہ لگانے کے قابل نہیں بنایا۔
قادروف نے خدشہ ظاہر کیا کہ گھوڑا ’’زازو‘‘ غلط ہاتھوں میں چلا جائے گا اور اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔