تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے مقبول ترین گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی میوزک کمپوزر ایم ایم کیراوانی، گیت نگار چندربوس سمیت فلم کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
دنیا بھر میں وائرل ہونے والے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اوریجنل گانے کا اعزاز اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی ، یہ بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی پروڈکشن ہے جس نے آسکر اپنے نام کیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس جیت کو غیر معمولی قرار دیا اور لکھا کہ ’ناٹو ناٹو‘ کی مقبولیت عالمی سطح پر ہے اور یہ ایک ایسا گانا ہے جو آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایم ایم کیراوانی، چندربوس اور فلم کی پوری ٹیم کو اس معتبر اعزاز جیتنے پر پورے ہندوستان کو فخر ہے۔
Exceptional!
The popularity of ‘Naatu Naatu’ is global. It will be a song that will be remembered for years to come. Congratulations to @mmkeeravaani, @boselyricist and the entire team for this prestigious honour.
India is elated and proud. #Oscars https://t.co/cANG5wHROt
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2023
واضح رہے کہ راہول سپلی گنج اور کالا بھیراوا کا گایا ہوا گانا ’ناٹو ناٹو‘ گزشتہ برس مارچ میں ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں وائرل ہوگیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے دستاویزی فلم سازوں کارتیکی گونسالویس اور گنیت مونگا کو بھی آسکر جیتنے پر مبارک باد دی۔
انہوں نے لکھا کہ ’ان کا کام اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہم کس طرح پائیدار ترقی اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی زندگی بسر کرسکتے ہیں‘۔
Congratulations to @EarthSpectrum, @guneetm and the entire team of ‘The Elephant Whisperers’ for this honour. Their work wonderfully highlights the importance of sustainable development and living in harmony with nature. #Oscars https://t.co/S3J9TbJ0OP
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2023
ان کی دستاویزی مختصر فلم ’دی ایلیفنٹ وِسپررز‘ نے بہترین دستاویزی مختصر فلم کی کیٹیگری میں آسکر اپنے نام کیا۔









