بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ر اکھی ساونت گانا میں انسان نہیں ہوں کیا لاونچ کرتے ہوئے آڈینس کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

ممبئی ( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت گانا میں انسان نہیں ہوں کیا لاونچ کرتے ہوے آڈینس کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔ ر اکھی ان دنوں اپنی ازدواجی زندگی ڈسٹرب ہونے کے باعث بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ اپنے شوہر عادل کوچھوڑتے وہ سخت تکلیف سے دوچار تھیں انکا کہنا تھا کہ اگر عادل کو انہوں نے چھوڑا تو وہ کسی اور سے شادی کرلیں گے ۔ اور یہ ان سے برداشت نہیں ہو پائے گا ۔ تاہم بالآخر انہوں نے عادل کو بھی چھوڑ دیا ا ور اسکے بعد ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ۔ ان تمام حالات میں راکھی گذشتہ دنوں اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکی اور گانے کی لانچنگ ے دوران اتنی بری طرح رو پڑیں کہ لوگوں کو بھی رلا دیا