اداکارہ ربیعہ کلثوم نے سیٹ پر پیش آنے والے تلخ تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اداکارائیں سیٹ پر اتنا پریشان کرتی ہیں کہ ان کو کاسٹ کیے جانے پر غصہ آنے لگتا ہے۔
اداکارہ حال ہی میں ایک ڈیجیٹل انٹرویو کا حصہ بنیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے لیڈ ایکٹرز کی وجہ سے سیٹ پر پیش آنے والی تلخ واقعات سے متعلق سوال کیا۔
اس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے دوران کئی ایسی اداکارائیں ملیں جن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا لیکن ان میں سے ایک واقعے کو میں نہیں بھول سکتی نہ ہی اس واقعے پر بات کرنا میرے لیے آسان ہے۔
یہ اداکارائیں سیٹ شوٹ ہونے میں بھی بہت مسئلے پید ا کرتی ہیں : اداکارہ
اداکارہ نے بتایا کہ ایسی اداکاراؤں کو دیکھ کر دل کہتا ہے کہ اگر کام کرنا اتنا ہی مشکل ہے تو کیوں کررہے ہیں، اس صورتحال میں پروڈکشن پر بھی غصہ آتا ہے کہ وہ بڑے بڑے نام اور پروفیشنل لوگوں کو چھوڑ ان اداکاراؤں کو کاسٹ کیوں کرتے ہیں؟
ربیعہ کلثوم نے بتایا کہ یہ اداکارائیں سیٹ پر نہ صرف وقت پر نہیں پہنچتیں بلکہ سین شوٹ ہونے میں بھی بہت مسئلے پید ا کرتی ہیں اور ڈائریکٹرز کو ان کا کام بتاتی ہیں کہ کیمرہ ایسے نہیں ایسے ہونا چاہیے ، اگر آپ نے صرف سین میں اپنی خوبصورتی دکھانی ہے تو جاکر کچھ مختلف کریں، اس صورتحال میں اگر معاون اداکارائیں برداشت کریں تو ٹھیک ورنہ سیٹ پر ہی اس ماحول میں لڑائی جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں۔
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے بتایاکہ یہ اداکارائیں کوئی ایک نہیں بہت ساری ہیں جن کی ایک لمبی فہرست میرے پاس موجود ہے تاہم ربیعہ کلثوم نے ان اداکاراؤں میں سے کسی ایک کا نام لینے بھی گریز کیا۔
ربیعہ کلثوم نے مزید بتایا کہ اس صورتحال میں کئی اداکاراؤں کیخلاف غلط باتیں بھی بہت پھیلائی جاتی ہیں اس حوالے سے ہانیہ بھی ایسا ہی نام ہے جن کے حوالے سے بہت سی غلط رائے قائم ہے لیکن جب میں نے کام کیا تب مجھے اندازہ ہوا کہ ہانیہ عامر ایک بہت پروفیشنل اداکارہ ہے۔









