اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے خلاف عدم اعتما کا معاملہ ،سپیکراسد قیصر نے عمران خان کے خلاف ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان سے تیس سالہ تعلق ہے ختم نہیں کرسکتا،مجھے جو بھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران خان سے بے وفائی نہیں کروں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر نے کہا کہ توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤں، نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوں، مجھے جو بھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔
عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا‘، اسد قیصر نے عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کردیا








