کویت سٹی: کویت نے امریکا میں اپنے سفیر کے لیے 49 سالہ خاتون صحافی شیخہ الزین الصباح کا انتخاب کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد نے شیخہ الزین الصباح کو امریکا میں کویت کے سفیر جاسم البدیوی کی جگہ تعینات کردیا ہے۔نئی خاتون سفیر پیشے کے لحاظ سے صحافی رہی ہیں اور فلم سازی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔









