بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زمان پارک آپریشن روکنے سے متعلق آج لاہور ہائیکورٹ میں پھر سماعت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن روکنے کی درخواست پر آج دوبارہ سماعت ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت مقرر کیا تھا، درخواست سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے آئی جی پنجاب عثمان انور کو  آپریشن جزوی طور پرروکنے کا حکم دیا تھا جس میں گزشتہ روز  ایک روز کی توسیع کردی گئی تھی۔