اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود تحریک عدم اعتماد پرتاحال ووٹنگ نہ ہو سکی جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عدم اعتماد سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کرنے والے دیگر ججز بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم نمبر ون بھی کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسپیکر، چیرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے غیر ملکی خط شیئر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ووٹنگ نہ ہوئی، سپریم کورٹ پھر کھل گئی، چیف جسٹس سمیت تمام ججز پہنچ گئے








