بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی

پشاور:پاکستان میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا ہے، پولیو کا نیا کیس خیبرپختونخوا میں سامنے آیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیو میں مبتلا بچے کا تعلق بنوں سے ہے، متاثرہ لڑکے کی عمر تین سال ہے۔
خیبرپختون خوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
بنوں کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق سے قبل شمالی وزیرستان سے پولیو کے17، لکی مروت سے دو اور جنوبی وزیرستان سے ایک کیس سامنے آچکا ہے۔