اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ امریکی خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر 11 اپریل کو سماعت کریں گے ۔ درخواست مولوی اقبال حیدر نامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ ،خط کی تحقیقات ،وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر








