بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بیگم گھریلو اور پردہ دار خاتون، پولیس نے عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ کیا: فواد چوہدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  عمران خان کی اھلیہ بشریٰ بیگم گھریلو اور پردہ دار خاتون ہیں، پولیس نے عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس  چادر اور چہار دیواری کے تمام اصول پامال کرتے ہوئے عمران خان کے گھر میں گھس گئی ہے ، انہیں کسی عدالت، کسی قانون کی پرواہ نہیں۔