بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیر کی آزادی کی جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے ،پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، فریدہ بہن جی

سرینگر،اسلام آباد (ممتازنیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماءو جموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے ،پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا،23 مارچ ، یوم پاکسان کے موقع پر اپنے پیعام میں فریدہ بہن جی نے کہا کہ 23مارچ 1940جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے جب قائداعظم محمد علی جناح کی پرجوش قیادت میں خطے کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت مسلم لیگ نے ایک آزاد اور خودمختار ملک کا مطالبہ کیاتھا جو بعد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے طورپر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ انہوں نے کہا کہ اس روز منظور کی جانیوالی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ایک آزاد ریاست قرار دیا جائے اور وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کے اپنے علیحدہ وطن کا مطالبہ جائز تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتہا پسند حکومت نے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فریدہ بہن جی نے کہا کہ پاکستان دنیا بھرکے مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی کی سب سے بڑی رحمت ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام کا قلعہ اور امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے نصب العین کی حمایت کی ہے،تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستا ن کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے اور وہ کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمائت کررہا ہے ، جموں و کشمیر کے عوام کے پاکستان کے ساتھ رشتے مضبوط اور کثیر جہتی ہیں اور اس رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی عکاسی اس حقیقت سے ہوتی ہے کہ وہ نو لاکھ سے زائد قابض بھارتی افوا ج کی موجودگی میں پاکستانی جھنڈے لہراتے ہیں ، یوم پاکستان کو بھرپور انداز میں مناتے ہیںاوراپنے شہدا کی میتوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں یہ پاکستان سے کشمیریوں کی محبت کی ایک ایسی انتہا ہے جس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی ،حریت کی سینئر رہنماءنے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے جو کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق خودارادیت دلانے کے لئے ہر طرح کی کوشش کررہا ہے لیکن بھارت کشمیریوں کو ان کا یہ حق دینے سے مسلسل انکاری ہے اور وہ اپنی ظالم افواج کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد سے دستبردار کرانے کے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہاہے لیکن کشمیریوں کے بلند حوصلو ں کے سامنے بھارت آج تک اپنے مکروح عزائم میںناکام رہا ہے ، انہوں نے حکومت پاکستان کی عالمی سطح پر کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں خا ص کر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کشمیر کے بارے دو ٹوک موقف کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا کے سامنے لانے کے لئے مزید ٹھوس پالیسی اختیار کرے گی ، فریدہ بہن جی نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے۔ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماءمنظور احمد ڈار نے بھی یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا واحد مرکز ہے ، حکومت پاکستا ن اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کے کشمیر بارے دوٹوک موقف سے کشمیریوں کو نیا حوصلہ ملا ہے ،اپنے جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمار ا ہے ،کا نعرہ کشمیر کے کونے کونے میں گونجتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھااور کشمیریوں نے پہلے ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے ساتھ جوڑا ہوا ہے،19 جولائی7 194 میں ہی کشمیری قیادت نے منظور کی گئی تاریخی قرارداد سے ریاست کا مستقبل پاکستان کے ساتھ منسلک کرکے پہلے ہی اپنی جدوجہد کی سمت کا تعین کیا ہوا ہے اور اسی تاریخی قرارداد کے تحت کشمیری عوام کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے لئے انہوںنے مثالی قربانیاں پیش کی ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ مقبو©ضہ جموںو کشمیر سے بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خاتمے اور اس کا پاکستان سے الحاق تک جاری رہے گا ، حریت رہنماءنے پاکستان کی کشمیر کے بارے میں ٹھوس موقف اور غیر منزلزل حمائت کو سراہاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے اور انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا ، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنا حق خودارادیت دلانے اور بھارتی مظالم بندکرانے میں اپنا فوری کردار ادا کریں ۔۔