وہاڑی(ممتازنیوز) وہاڑی میں تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں ڈکیتی معہ زناء جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ 3 ڈکیت ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد سلیم ولد اللہ دتہ، محمد جمیل ولد ڈھولا اور محمد صفدر ولد حاکم علی کو سرکاری گاڑی پر تھانہ صدر وہاڑی کے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 622/23 میں ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔ساہوکا کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے ٹاکرا ہو گیا۔ملزمان کے ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی۔ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بھی گاڑی کی آڑ لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی. فائرنگ کے تبادلہ میں سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔امعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ تینوں ڈکیتوں کی موقع پر ہی ڈیتھ ہوگئی۔وہاڑی. نعش کا پوسٹمارٹم کروایا جا رہا ہے. پی ایف ایس اے ٹیمیں اور پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔لاک ہونے والے ملزمان ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ پاکپتن کے مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ نک
وہاڑی، تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، تین ڈکیت ہلاک








