اسلام آباد(ممتانیوز) موٹر وے پولیس کی ایم ون پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق منشیات میں 8 کلو افیون اور 49 کلو چرس شامل ہیں۔ منشیات پشاور سے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ۔ لیکن ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا گیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی سڑک کے کنارے ورج پر اتار دی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ موٹروے پولیس موقع پر پہنچی تو گاڑی میں کوئی موجود نہ تھا ۔ معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے منشیات برآمد کرلی گئی۔ بیٹ کمانڈر نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہے۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد منشیات تھانہ مصری بانڈہ ضلع نوشہرہ کے حوالے کردی گئی۔
موٹر وے پولیس کی ایم ون پر کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد








