خانیوال( وقار پراچہ) مفت آٹے کی عدم دستیابی کی وجہ سے خواتین نے کچاکھوہ نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے پورے پنجاب کی طرح خانیوال کے نواحی علاقے کچاکھوہ میں بھی شہریوں کو تین گٹو مفت کے میسج آئے ہوئے تھے لیکن آٹا نہ ملنے اور تقسیم پوائنٹ کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آٹا نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے خواتین کی بڑی تعداد نے کچاکھوہ نیشنل ہائی وے کارخ کیا اور لاہور اور ملتان جانے والے روڈ کو بلاک کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ایک گھنٹے کے بعد پولیس تھانہ کچاکھوہ کے ایس ایچ او سے مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا گیا کچھ دیر بعد پھر آٹا نہ ملنے کی وجہ سے خواتین نے کچاکھوہ جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج کرتے ہوئے خواتین کا کہنا تھا کہ جب تک منصفانہ طریقے سے آٹےکی تقسیم نہیں ہوگی ہم اس وقت تک روڑ نہیں کھولیں گے ۔بعد ازاں اے سی خانیوال سے مذاکرات کے بعد جی ٹی روڈ بھی کھول دیا گیا اور ان کو کہا گیا کہ دو دن بعد کچاکھوہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گراؤنڈ میں مفت آٹے کی تقسیم منصفانہ طریقے سے ہوگی آٹے کی تقسیم کے لیے زیادہ سے زیادہ کاؤنٹر لگائے جائیں گے اور ہر شہری کو گورنمنٹ کے میسج کے مطابق آٹا دیا جائے گا
مفت آٹے کی عدم دستیابی کی وجہ سے مظاہرین نے کچاکھوہ نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کر دیا








