لاہور:جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیت و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔
جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیت و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات pic.twitter.com/i5nnh9q7Hq
— PTI (@PTIofficial) March 22, 2023









