بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریب ،رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلام آباد(ممتاز نیوز) نظامت خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام 1973کے آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام ،رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خصوصی بچوں کے لئے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آسیہ عظیم نے کہا کہ آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور پارلیمنٹ اس بات کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے کہ تمام شہری ان شقوں سے مستفید ہوں ۔انہوں نے نوجوانوں میں آئین کے بنیادی خدوخال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ آسیہ عظیم نے خصوصی افراد کےلئے آئین کے ابواب کے بریل ورژن (نابینا افراد کےلئے نظام تحریر وطباعت )کا افتتاح کیا۔