جنگل کا شیرکتوں کےسامنےڈھیر،یہ بات سننےمیں تھوڑی عجیب لگے گی کیونکہ شیرجنگل کا بادشاہ ہےجس سے ہرکوئی خوف کھاتا ہے۔
لیکن سوشل میڈیا پرجنگل کےبادشاہ شیرکی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہےجس میں گلی کےآوارہ کتوں نےشیر کی دوڑیں لگوادیں ہیں ۔
गिर सोमनाथ के गांव में शिकार की खोज में आए शेर को कुत्तों ने भगाया…#ViralVideos #Lion #dogs #girsomnath #VIDEO pic.twitter.com/UYW5FULpNt
— Ashish Mishra (@AshishMisraRBL) March 22, 2023
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں کتوں کا ایک غول دکھایا گیا ہےجو اپنے محلے گلیوں سے شیرکو بھگا رہا ہے اور واقعہ رات گئے پیش آیا ہے۔
بھارت کی ریاست گجرات میں سی سی ٹی وی پرایک ایسا یادگارمنظرریکارڈ ہوا ہے جس نےسب محاورں کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔گجرات کےگاؤں گرسومناتھ میں بھوک سے بے تاب شیرشکار کی تلاش میں شہرکارخ کرلیتا ہے لیکن گاؤں کے کتوں نے اسکو ڈراکرباہرنکال دیا۔
ویڈیودیکھتے ہی دیکھتےوائرل ہوگئی جس کوصارفین کی جانب سےبہت پسند کیا جارہا ہے۔









