ماضی کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے دوسرے شوہر سے ملیں اور دونوں کے درمیان تعلق کس طرح شروع ہوا۔
معروف گلوکارہ عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر تعبیر علی نے نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی ۔
میزبان نے پوچھا کہ وہ دونوں کیسے ملے تھے اور ان کا تعلق کیسے شروع ہوا۔
تعبیر نے بتایا کہ وہ ایک گلوکار دوست کے توسط سے عارفہ کے گھر گئے تھے اور پہلی ہی ملاقات میں ان دونوں کو کچھ مختلف محسوس ہوا۔
عارفہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے کوئی باقاعدہ عہد و پیمان نہیں ہوئے لیکن ہمارا مزاج بے حد ملتا تھا اور کچھ کہے بغیر ہی بہت کچھ معلوم ہوتا تھا۔
اس کے بعد عارفہ نے ایک روز اپنی والدہ سے کہا کہ وہ دونوں ہم مزاج ہیں، اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ دونوں ساتھ بہت خوش رہیں گے، لہٰذا ہمارا نکاح کروا دیجیئے۔
عارفہ کا کہنا تھا کہ ان کے حالات اور محبت کی کہانی عام لوگوں سے بے حد مختلف ہے
دوسر ے شوہر سے کیسے ملی، تعلق کیسے بنا؟ عارفہ صدیقی نے رودادسنادی








