بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کینسر میں مبتلا ہوگئیں

بھارتی سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو کینسر کے دوسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بیماری کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ (نوجوت سنگھ سدھو) ایک ایسے جرم کے لئے جیل میں ہیں جس کا انہوں نے ارتکاب نہیں کیا، ہم ہر روز آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور شاید آپ سے زیادہ تکلیف اٹھا رہے ہیں.
اس کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا لکھا کہ آپ کا انتظار کر رہی ہوں، یہ دیکھ کر کہ آپ کو بار بار انصاف سے محروم کر دیا گیا۔ سچ بہت طاقتور ہے لیکن یہ بار بار آپ کے امتحان لیتا ہے.
انہوں نے لکھا کہ معذرت خواہ ہوں آپ کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ یہ اسٹیج 2 کینسر ہے۔ آج سرجری ہوگی. کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے کیونکہ یہ خدا کا منصوبہ ہے ۔
سدھو 34 سال پرانے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد مئی 2022 سے پٹیالہ سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

May be a Twitter screenshot of 3 people, beard and text that says 'Hਰ DR NAVJOT SIDHU @DrDrnavjotsidhu He is in the prison for crime he has not committed.Forgiv all those involved.Waiting for you each day outside probably suffering more than you. As usual trying take your pain away,asked for sharing Happened to see small growth, knew it was bad.1/2 DR NAVJOT SIDHU @DrDrnavjotsidhu 2/2 Waited for You, seeing you were denied justice again and again.Truth is powerful but it takes your tests time and again. KALYUG.Sorry can't wait for you because it's stage invasive cancer. Going under the knife todav. No one is to be blamed because it's GODS plan:PERFECT'