کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
احمد رضا میر پاکستان کے نامور نامہ نگار اشتیاق احمد کی مشہور سیریز ’انسپیکٹر جمشید‘ پر بننے فلم سے اسکرین پر جلوہ گو ہوں گے۔ احد آخری مرتبہ نیٹ فلکس پر غیر ملکی فلم Resident Evil سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے نظر آئے تھے۔
’انسپکٹر جمشید‘ سیریز پر مبنی اس فلم میں احد رضا میر کے علاوہ عمیر رانا، انوشے عباسی بھی شامل ہوں گے۔ اس فلم ہدایتکاری کے فرائض فہد نور سرانجام دیں گے جبکہ اسے کریٹرز ون نے پروڈیوس کیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ احد رضا میر اور ان کی اہلیہ سجل علی کی علیحدگی کی خبریں پچھلے کئی دنوں سے گردش کر رہی ہیں تاہم اب تک ان کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
علیحدگی کی خبروں کے بعد سے اداکار احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔









