لاہور: سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈیبیو فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
میکال ذوالفقار نے ’منی بیک گارنٹی‘ کا تازہ ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے۔
فلم کی ہدایت کاری پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے دی ہے کاسٹ میں وسیم اور شنیرا کے ساتھ پاکستانی سپراسٹار فواد خان، مرزا گوہر رشید، شہریار منور، مانی، میکال ذوالفقار اور دیگر شامل ہیں۔
ؤاضح رہے کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم متعدد ٹی وی اشتہاروں میں کام کرچکے ہیں اور اب وہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سے اپنے شوبز کیریئر کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔









