مشرقی پنجاب کی کانگریس کے سرکردہ رہنما نوجوت سنگھ سدھو کل جیل سے رہا ہو جائیں گے۔
مشرقی پنجاب کی کانگریس کے سرکردہ رہنما نوجوت سنگھ سدھوکو سپریم کورٹ نے ایک سال کی سزا سنائی تھی،نوجوت سنگھ سدھو کو یہ سزا 34 سال قبل کے روڈ ریج واقعے میں سنائی گئی تھی، واقعے میں حادثاتی طور پر ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔
سدھو کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کل پٹیالہ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔
This is to inform everyone that Sardar Navjot Singh Sidhu will be released from Patiala Jail tomorrow.
(As informed by the concerned authorities).
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) March 31, 2023









