بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب تک ہم قومی کردار ٹھیک نہیں کریں گے ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے،جنرل (ر) فرخ بشیر

مندرہ(ممتاز نیوز)تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) فرخ بشیر نے کہا ہے کہ جب تک ہم اپنا قومی کردار ٹھیک نہیں کریں گے ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے ہمیں اپنے بچوں کو سچ بولنے کا عادی بنانا ھوگا۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کردار کا ہے۔ بحثیت قوم ہمارا کردار بہت کمزور ہے کیو نکہ ہم اپنے لیے ایک اصول اور دوسروں کے لیے دوسرا اصول اپنا لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیض الاسلام سیکنڈری سکول مندرہ میں سالانہ نتائج کے حوالے سے منعقدہ ایک پر منعقدہ وقار تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے کیا۔ میجرجنرل (ر) فرخ بشیر نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو سچائی کی ترغیب دینا اشد ضروری ہے، ہمیںوقت کی قدر کرنی چا ہیئے، اگر زندگی کی قدر کریں گے تو وقت کو قیمتی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل سے ہمیشہ نجات کے لیے زندگی کو سادہ بنایا جائے اگر زندگی سادہ ہو گی تو مسائل جنم نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں فیض الاسلام بوائز سیکنڈری مندرہ سکول کے بچوں کے خاکے،تقاریر،ٹیبلو دیکھ کر بہت متاثر ھوا ہوں۔سکول میں پڑھنے والے بچے انتہائی ذہین اور ٹیلنٹ میں سب سے آگے ہیں جس پر میں سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو داد دیتا ہوں اور امتحان میں کامیاب طلباء کو اپنی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ھوں۔تقریب میں انجمن فیض الاسلام کی نائب صدر اظہار فاطمہ نے انجمن فیض الاسلام کے اغراض و مقاصد اور یہاں تعلیم و تربیت حاصل کرنیوالے طلبہ کو تعلیمی سہولیات بارے کہا کہ انجمن بغیر کسی حکومتی مدد کے تحت صاحب ثروت لوگوں کی مدد سے چل رہی ہے یہاں کام کرنیوالے اساتذہ تنخواہیں انتہائی قلیل لے رہے ہیں مگر انکے کام اور کار کردگی لاکھوں روپے سے زائد ہے۔ اظہار فاطمہ کا کہنا تھا کہ انجمن فیض الاسلام ملک میں آنیوالی وباء کورونا’ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے صدقات و زکوة کا سلسلہ بھی کم ہوا ہے ہمیں اس وقت صاحب ثروت لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ ،کیمپس ڈا ئریکٹر کرنل (ر) میاں محمد جمیل اطہر نے انجمن فیض الاسلام بوائز سکول میں آمد پرمیجرجنرل (ر) فرخ بشیر کا شکریہ ادا کیا ،پرنسپل فاروق قریشی نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی میجرجنرل (ر) فرخ بشیر کو فیض الاسلام ٹیکنیکل کالج،بوائز سکول،گرلز سکول کا دورہ بھی کروایا گیا۔