بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی شاہی حکام نے نواز شریف کیساتھ شہباز شریف کو بھی عمرے کیلئے مدعو کرلیا

ریاض /اسلام آباد(ممتازنیوز)سعودی شاہی حکام نے نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرہ کے لیے جائیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔
نواز شریف سعودی فرمانروا کی دعوت پر رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کیلئے جائیں گے،نواز شریف اور اہل خانہ 11 اپریل کو خصوصی طیارے میں سعودی عرب جائیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے عمرے کے لیے مدعو کیا ہے، نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔
نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا، کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزرا نے بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانگی کا پلان بنایا ہے۔