کوالالمپور(ممتازنیوز) ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کو طبعی عمر تک قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظور کرلیں۔ اس قانون کے بعد سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکے گا، جب کہ عمر قید کو 30 سے 40 سال تک محدود کیا جا سکے گا۔ منظور شدہ ترامیم، قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت موت ہے۔









