بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں نے پیار کیا‘ میں سلمان خان سے پہلے کسے کام کی پیشکش ہوئی؟

1989 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’میں نے پیار کیا‘ آج بھی شائقینِ فلم کے ذہنوں میں تر و تازہ ہے۔
فلم میں سلمان خان اور بھاگیا شری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
’میں نے پیار کیا‘ میں اداکاروں کے فیشن سے لے کر گیتوں تک سب کچھ سپر ہٹ رہا تھا۔
لیکن یہ بات اکثر لوگوں کے علم میں نہیں کہ سلمان خان سے پہلے اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش بنگالی اداکار پروسن جیت چترجی کو ہوئی تھی۔

پروسن جیت
ایک حالیہ انٹرویو میں پروسن جیت نے کہا کہ میری بنگالی فلم امرسنگی بہت سپر ہٹ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دوسری فلموں کی شوٹنگ کےلیے تاریخیں طے ہوچکی تھیں، تو مجھے نا چاہتے ہوئے بھی ’میں نے پیار کیا‘ کو انکار کرنا پڑا۔
پروسن جیت کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ایک بنگالی فلم پر کام کر رہا تھا۔
ان کی نئی فلم ’جوبلی‘ ریلیز کے قریب ہے جس میں ان کے ہمراہ ادیتی راؤ بھی ہیں۔