واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توپوں کا رخ محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے ریپبلکن اراکین کانگریس سے مطالبہ کیا کہ محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے فنڈز کم کر دیے جائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں محکموں کو اس وقت تک فنڈ نہ دیں جب تک وہ ہوش میں نہ آجائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ اپنے دور میں محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی فنڈنگ میں اضافےکی حمایت کرچکے ہیں۔








