بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پوپ فرانسس نے نوعمر قیدیوں کے پاؤں دھوکر انہیں بوسہ کیوں دیا؟

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اٹلی میں بچوں کے ایک جیل میں پہنچ کر نوعمر قیدیوں کے پاؤں دھوئے اور چومے۔
پوپ فرانسس، برونکائٹس سے صحت یاب ہونے کے بعد، روم کے مضافات میں واقع نوجوانوں کی ایک میں جیل گئے۔
انہوں نے حضرت عیسیٰ کی عاجزی کی روایت کا اعادہ کرتے ہوئے 12 قیدیوں کے پاؤں دھوئے اور چومے۔
پوپ فرانسس پہلے پوپ ہیں جنہوں نے خواتین اور غیر کیتھولک کو پاؤں دھونے کی اس روایت میں شامل کیا۔
منعقدہ اس سروس میں ایک قیدی سینیگال سے تعلق رکھنے والا مسلمان جبکہ دو خواتین تھیں۔
قیدیوں کے پیر چومنے کی اس روایت کو ’ہولی تھرس ڈے‘ کے نام سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اپنے قیدی ساتھیوں کے ساتھ گزاری آخری شام (The Last Supper) کے واقعے سے منسوب کیا جاتا ہے۔