سعودی عرب میں 70 سال سے زیادہ عرصے سے اذان دینے والے علی بن محمد الغامدی کو مملکت میں نمایاں حیثیت حاصل ہے اور وہ قدیم ترین مؤذن میں سے ایک ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق علی بن محمد الغامدی کی عمر تقریباً 90 سال ہے اور انہیں مساجد سے لگن ہے، وہ جنوب مغرب میں الباحہ کے علاقے میں ایک مسجد میں کئی دہائیوں سے اذان دے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق علی بن محمد الغامدی روزانہ خود گاڑی چلا کر مسجد جاتے ہیں اور سب سے پہلے مسجد کا دروازہ کھولتے ہیں اور وہاں سب سے پہلے نماز بھی پڑھتے ہیں۔
فيديو | العم علي الغامدي من كبار مؤذني المملكة عمرًا.. تعلم الأذان من والده وقضى 70 عاما في المحراب #الراصد pic.twitter.com/wX7vsMUM23
— الراصد (@alraasd) April 6, 2023
علی بن محمد الغامدی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے والد سے اذان پڑھنے کا طریقہ سیکھا، مجھے مسجد جانے، اذان دینے اور نماز پڑھنے کا شوق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے مسجد میں نماز پڑھنا پسند ہے، لوگوں اور عبادت گزاروں کے ساتھ اعمال اچھے ہونے چاہییں۔








