اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس نے معذرت کر لی ۔ وسائل اور اخراجات نہ ہونے کی وجہ اسلام آباد پولیس سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی ۔ پولیس کے جوان مفت آٹا سکیم ، مردم شماری اور رمضان کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے افسران کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے جوان مفت آٹا سکیم ، مردم شماری اور رمضان سکیورٹی ڈیوٹی میں مصروف ہیں اور اسلام آباد پولیس کے وسائل اور اخراجات بھی نہیں ہیں ۔ وسائل اور اخراجات کی فراہمی پی سی بی کی ذمہ داری ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے وسائل اور اخراجات فراہم نہیں کئے گئے جس کے باعث اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان ،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی دینے سے معذرت








