بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جرمن سفیر کو فوجی حکومت پر انتخابات سے متعلق تنقیدی تبصرہ مہنگا پڑگیا

افریقی ملک چاڈ کی فوجی حکومت نے انتخابات نہ کروانے کے حوالے سے تنقیدی تبصرہ کرنے پر جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چاڈ کی فوجی حکومت نے جرمن سفیر کو نامناسب رویے اور سفارتی روایات کی خلاف ورزی کرنے پر ملک چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق چیڈ کے حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ جرمن سفیر گورڈن کرک کو انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے فوجی ڈکٹیٹر میہمت ادریس ڈیبی پر تنقیدی تبصرہ کرنے پر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کی جانب سے چاڈ کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔