امریکا کے ورلڈ ریکارڈ یافتہ سائیکلسٹ اور 10 مرتبہ نیشنل چیمپئن ایتھن بائیز ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
ایتھن بائیز 35 سے 39 سالہ عمر کی کیٹیگری میں 1000 میٹر ٹائم ٹرائل میں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایتھن واشنگٹن کے علاقے میں سائیکلنگ کر رہے تھے جب ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی، ٹکر کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں کار ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا تھا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔









